the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سنٹرل جیل گلبرگہ میں دیوار منہدم ،5قیدی زخمی
گلبرگہ11؍اپریل( اعتماد نیوز): گلبرگہ ضلع میں کل شام ہوئی طوفانی بارش کے دوران بجلیوں کے گرنے سے 3افراد کے ہلاک ہونے اور ایک فرد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ۔ الند تعلقہ کے کورٹی دیہات میں شرنما لکشمن جاؤلی نامی 45سالہ خاتون اور اسی تعلقہ کے نرونا تعلقہ کے ہنومنت ریا شیور ریڈی نامی22سالہ نوجوان بجلی کی زد میں آکر برسرِ موقع ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ چنچولی تعلقہ کے مر پلی دیہات میں شریمنت ولد ہنومنتپا نامی 23سالہ چرواہا بکریوں کے ریوڑ کے ساتھ دیہات واپس ہورہا تھا کے کل شام6.30بجے بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ، بجلی کے گرنے سے کئی بکریاں ہلاک ہو گئیں۔ جیورگی تعلقہ کے انکل گہ دیہات میں یللا لنگ پجاری نامی کسان کھیت میں کام کرنے کے دوران بجلی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جبکہ اُس کے دو بیلوں میں سے ایک بیل جل کا خاکستر ہوگیا دوسرے کی حالت نہایت نازک ہے ۔ گلبرگہ شہر میں کل شام ہوئی طوفانی بارش کے نتیجہ میں برقی



کھمبوں اور درختوں کے گرنے کے متعدد واقعات پیش آئے جس کے نتیجہ میں ٹرافک میں رکاؤٹیں کھڑی ہوگئیں۔ تیز طوفانی ہواؤں سے مکانوں کی چھتوں کے ٹین اُڑ گئے گھروں کی چھتوں سے محروم پریشان حال لوگوں میں مسجد ابراہیمی کے موذن فاروق بھی شامل ہیں جن کا ودیا نگر میں واقعہ مکان کی چھت کے تمام ٹین اُڑ گئے ۔ شہر کے کئی علاقوں میں برقی کھمبوں کے گرنے کے نتیجہ میں گھنٹوں برقی سربراہی مسدود رہی ، زائد از نصف گھنٹہ کی بارش کے نتیجہ میں شہر کی سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئی اور متعدد نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی مکانوں میں داخل ہوگیا۔ جیورگی روڈ پر واقع ریلوائے انڈر بریج پانی میں مکمل ڈوب گیا جس کے نتیجہ میں کئی گھنٹوں تک ٹرافک مسدود رہی۔سنٹرل جیل گلبرگہ کی ایک بیارک کی دیوار کے منہدم ہونے کے نتیجہ میں 5قیدی زخمی ہوگئے ۔ گلبرگہ ضلع کے چنچولی، الند، چیتاپور، سیڑم ،جیورگی اور افضلپور تعلقوں میں طوفانی بارش کے قہر سے درختوں اور برقی کھمبوں کے گرنے کے متعدد واقعات پیش آئے ۔ (تصویر منسلک ہے )
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.